السعودیہ کی داخلی پروازوں پر سفر کی گنجائش 52 فیصد بڑھ گئی
پروازوں پر وبا سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں- (فوٹوعرب نیوز)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے داخلی پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کردیا- کورونا وبا کے پیش نظر نشستوں سے استفادے کی تعداد گھٹا دی گئی تھی- اب اسے بڑھا کر 52 فیصد کردیا گیا- اس پر عمل درآمد یکم ستمبر2021 سے ہوگا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کے پیش نظر داخلی پروازوں سے صرف دو لاکھ 45 ہزار تک نشستیں مسافروں کو مہیا تھیں- گنجائش بڑھانے پر نشستوں کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ کردی گئی- اب ایک ہی طیارے سے زیادہ افراد سفر کرسکیں گے-
السعودیہ نے اطمینان دلایا ہے کہ اس کی پروازوں سے سفر کرنے والے اور انہیں مختلف سہولتیں فراہم کرنے والے کورونا وبا سے محفوظ ہوں گے- پروازوں پر وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں- احتیاطی تدابیر میں کسی طرح کی کوئی نرمی نہیں کی گئی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں