Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چیرٹی تکافل کی جانب سے دو لاکھ 70 ہزار طلبہ کی سپورٹ

طلبہ کو چیرٹی کی طرف سے فراہم کردہ 134 ملین ریال دیے جائیں گے۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن نے پسماندہ طلبہ کی مالی مدد کے لیےموجودہ تعلیمی سال کے پہلے بیج کے طلبہ کے لیے امدادی رقم جمع کروائی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 17 ہزار سرکاری سکولوں میں لگ بھگ دو لاکھ 70 ہزار طلبہ شاہ سلمان کی حکومت کی سپورٹ میں تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ 134 ملین ریال کی رقم وصول کریں گے۔
یہ امدادی رقم ان طالب علموں کی مدد کرتی ہے جنہوں نے مقرر کردہ شرائط پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ تعلیمی سال کے لیے پہلے رجسٹریشن کی تھی۔
سعودی وزارت تعلیم، وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی، وزارت داخلہ اور سوشل انشورنس کی عمومی تنظیم میں درج اعداد و شمار کے مطابق طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔
تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن مرد اور خواتین طلبہ کے لیے دیگر سپورٹ پروگرام (مواد، اخلاقی اور تعلیمی) فراہم کرتا ہے جو اس کی خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ان پروگراموں اور پروجیکٹس کا مقصد طلبہ کو ان کی پڑھائی میں مہارت اور مستقبل میں ان کے تعلیمی، روزگار اور عملی مواقع کو بہتر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن مدینہ منورہ میں یتیم بچوں کے لیے منعقدہ خصوصی تعلیمی ایوارڈ منعقد کرتی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن نے تیسرے سالانہ شیخ ابراہیم جولیدان ایوارڈ برائے تعلیمی قابلیت کے اس ایونٹ کی سرپرستی کی جو ہونہار طلبہ کو تعلیمی قابلیت پر ایوارڈ پیش کرتا ہے۔
اس سالانہ تقریب میں ہائی سکول پاس کرنے والے طلبہ کے علاوہ مڈل اور پرائمری سکول کے طلبا کو 75 ہزار ریال کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر  تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل عبدالمحسن بن معید الحربی نے ایوارڈ سکیم اور تکافل کی جانب سے پیش کیے جانے والے دیگر پروگراموں کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔
سیکریٹری جنرل نے بتایا  کہ ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے کامیاب طالب علموں کی تعداد پہلے سیشن میں 312 سے بڑھ کر 1068 طلبہ  تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اعزازات جیتنے والوں کی تعداد بھی 45 سے بڑھ کر 92 ہو گئی ہے۔

شیئر: