Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ 45 ہزار 309 خاندانوں کو رہائشی سکیم سے فائدہ

ایک لاکھ 15 ہزار 38 خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہوگئے(فائل فوٹو روئٹرز) 
سعودی عرب میں ’سکنی پروگرام‘ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سال رواں 2021 کے آغاز سے لے کر اگست کے اختتام تک ایک لاکھ 45 ہزار 309 خاندانوں کو رہائشی سکیم سے فائدہ پہنچاہے۔
ان میں سے ایک لاکھ 15 ہزار 38 خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہوگئے۔  
’سکنی پروگرام‘ سعودی خاندانوں کو رہائش کی سہولت مہیا کرنے کے لیے مختلف سکیمیں نافذ کررہا ہے۔
یہ سعودی وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اس کا ہدف 2030 تک 70 فیصد سعودیوں کو مکان کا مالک بنانا ہے۔ 
2021 کے آغاز سے لے کر اگست کے اختتام تک 61 ہزار 886 خاندانوں کو تیار مکانات خریدنے کے لیے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا گیا جبکہ 45 ہزار 816 خاندانوں کو اپنے مکان از خود بنانے کے لیے بجٹ دیا گیا۔
22 ہزار 431 خاندانوں کو پلاٹ کی سہولت دی گئی 15 ہزار 176 خاندانوں نے زیر تعمیر مکانات خریدنے کے لیے قرضہ سکیم سے استفادہ کیا ہے۔ 

شیئر: