Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا سے صحتیابی میں اضافہ  

ایک ہی دن میں کورونا سے 650 افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو،ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا سے صرف ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کووڈ کے نئے کیسز 564 ریکارڈ کیے گئے - صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  650 رہی- 
متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 564 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد  7 لاکھ 31 ہزار 307 ہوگئی ہے-
کورونا سے ایک ہلاکت کے بعد  کل اموات  2069  تک پہنچ چکی ہے ـ دوسری جانب ایک ہی دن میں   کورونا سے   650  افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد کل شفایاب افراد کی تعداد  7 لاکھ 22 ہزار  723 ہوچکی ہے- 
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو لاکھ 75 ہزار  823 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں- 
اماراتی وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی  83 ہزار  410 خوراکیں دی گئیں- جس کے بعد کل تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار  164 ہوچکی ہے- 

شیئر: