Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسز 500 سے کم

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 54 ہزار ٹیسٹ کیے گئے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں سنیچر 18 ستمبر کو 500 سے بھی کم مریض سامنے آئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجسنی وام نے وازارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 54 ہزار 614 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
’چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 471 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 32 ہزار 299 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 604 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 23 ہزار 941 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 73 ہوگئی‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 82 ہزار 549 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی ایک کروڑ 94 لاکھ 12 ہزار 656 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: