Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں یوم وطنی منانے کا نیا انداز، طویل دیوار نقش ونگار سے سجا دی

سعودی اور مقیم غیرملکی آرٹسٹوں نے اس کام میں حصہ لیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے الشرقیہ میں یوم وطنی  کا جشن مختلف انداز سے منایا جارہا ہے۔
سعودی اور مقیم غیرملکی آرٹسٹوں نے 960 میٹر طویل دیوار صفوی قومی نقش و نگار سے سجا دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی اس کام میں آرٹسٹوں کی سرپرستی کررہی ہے۔

اہم مقامات کو سجانے کے لیے تجریدی آرٹ کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

الشرقیہ میونسپلٹی نے الخفجی کمشنری میں الورود سکوائر کے قریب کنگ عبداللہ روڈ پر سو میٹر طویل ایک اور دیوار کو قومی نقش و نگار سے مزین کرایا ہے۔ یہ کام الخفجی کے رضاکاروں نے انجام دیا ہے۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی 91 واں یوم وطنی مختلف انداز سے منا رہی ہے۔ اس حوالے سے سی فرنٹ، پارکوں، ٹریکس اور چوراہوں پر قومی پرچم سجائے جارہے ہیں۔
ان مقامات پر چراغاں کیا جارہا ہے۔ اہم مقامات کو سجانے کے لیے تجریدی آرٹ کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ نوجوان اپنے فن کا مظاہرہ قابل دید مقامات کو سجا کر کررہے ہیں۔

شیئر: