Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتی خدمات کی فراہمی میں سعودی عرب کا دنیا میں نمایاں مقام

’سعودی عرب دنیا کے ان بہترین ممالک میں شمار ہے جو حکومتی خدمات اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
بہترین حکومتی خدمات اور صارفین کے ساتھ کمیونیکیشن کی سہولت کی فراہمی میں سعودی عرب دنیا کے نمایاں ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل بینک کے تحت ’GovTech‘ کی رپورٹ میں سعودی عرب میں ممتاز مقام دیا گیا ہے۔
رپورٹ تیار کرنے والے ادارے نے 4 بنیادی اور 48 ضمنی اشاریوں کی بنیاد پر دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتی خدمات کا جائزہ لیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب دنیا کے ان بہترین ممالک میں شمار ہے جو حکومتی خدمات اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ رابطے کی سہولت فراہم کرتے ہیں‘۔
اس ضمن میں ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے سربراہ انجینئر احمد بن محمد الصویان نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حکومتی خدمات کی فراہمی میں نمایاں مقام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘۔
’ڈیجیٹل خدمات میں مسلسل بہتری لانے کے لیے ہر وقت کوشش جاری رہتی ہے۔ ہم وژن 2030 کے مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں‘۔

شیئر: