Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں کورونا کی نئی اقسام کے خلاف ویکسین کا ٹرائل شروع

پروفیسر اینڈریو کے مطابق ’ہم جانتے ہیں کہ معمر افراد میں پہلی جنریش کی ویکسین سے مدافعت ختم ہو سکتی ہے۔‘ (فوٹو روئٹرز)
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کورونا کی نئی قسم کے خلاف ویکسین کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’ایم آر این اے‘ ویکسین، جسے ’جی آر ٹی، آر910 بھی کہا جاتا ہے، کے استعمال سے کورونا ویکسین کو وبا کی نئی اقسام کے خلاف مسلسل اپ ڈیٹ نہیں کرنا پڑے گا۔
ریٹائرڈ جوڑے 63 سالہ اینڈریو کلارک اور ان کی 64 سالی بیوی ہیلن نے پیر کو یہ ویکسین لگوائی۔
ان کے علاوہ 60 برس سے زیادہ عمر کے 20 رضاکاروں کو بھی یہ ویکسین لگائی جائے گی۔ مزید معمر افراد پر ٹرائلز کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی ’گرٹ سٹون‘ کے سائنسدان اور مانچسٹر یونیورسٹی اور مانچسٹر یونیورسٹی کا این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ چار ماہ تک اس ویکسین کی خوراکوں، قوت برداشت، قوت مدافعت اور مضر اثرات کا مطالعہ کریں گے۔ انہیں امید ہے کہ 2022 کے آغاز میں تنائج سامنے آ جائیں گے۔
 مانچسٹر یونیورسٹی میں اس تحقیق کے چیف انویسٹی گیٹر پروفیسر اینڈریو اوستیانوسکی کا کہنا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ معمر افراد میں پہلی جنریشن کی ویکسین سے مدافعت ختم ہو سکتی ہے۔ کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد وبا کو ختم کرنے کے لیے مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔‘
’ہمارے خیال میں ’جی آر ٹی، آر910 کے بطور پوسٹر شاٹ لگانے سے وبا کے خلاف مضبوط، پائیدار اور وسیع قوت مدافعت پیدا ہو سکتی ہے جو معمر افراد کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔‘
 

شیئر: