Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیا کے اندراج اور لائسنس کی کارروائی اب دنوں میں

اشیا کے اندراج کی کارروائی میں پہلے 35 دن لگتے تھے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ ’اشیا کے اندراج اور لائسنس کی کارروائی اب تیزی سے نمٹائی جا رہی ہے‘۔
کارروائی کا دورانیہ 88 فیصد تک کم ہوگیا ہے جبکہ مملکت میں سینیٹائزر تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی  ایس پی اے کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ’ اندراج، لائسنس، درآمد و برآمد کے اجازت ناموں، اشتہار کی کارروائی کا دورانیہ مسلسل کم کیا جارہا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ کوشش یہ ہے کہ’ دورانیہ کم ہو اور کارکردگی کا معیار متاثر ہونے کے بجائے زیادہ بہتر ہو‘۔ 
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا کہ’ کھانے پینے کی اشیا کے اندراج میں 2018 میں 35 دن لگتے تھے اب یہ کارروائی دو دن میں نمٹائی جارہی ہے‘۔
 میک اپ کے سامان کا اجازت نامہ 22 روز کے بجائے ایک دن میں جاری کیا جارہا ہے۔ کم حساس میڈیکل آلات گیارہ دن کے بجائے تین دن میں کلیئر کیے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں ادویہ اور میڈیکل آلات کے اشتہارات کی منظوری 30 روز کے بجائے پانچ دن میں دی جانے لگی ہے۔ 

شیئر: