Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں ’غیر معمولی‘ زلزلہ جو ’پہلے کبھی نہیں دیکھا‘

جنوب مشرقی آسٹریلیا میں بدھ کی صبح ’غیر معمولی‘ زلزلے نے عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا اور میلبرن میں شہریوں میں افرا تفری پھیل گئی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میں اس زلزلے کے جھٹکے سینکڑوں کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت کو پہلے 5.8 پر ریکارڈ کیا اس کے بعد اسے 5.9 بتایا۔
واضح رہے کہ میلبرن میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرنافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کا آٹھواں ہفتہ ہے، جبکہ شہر میں ویکسین کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے زیادہ تر شہری زلزلے کے وقت گھروں میں ہی موجود تھے۔
میلبرن میں اوپین کیفے چلانے والے 33 سالہ زومے فم نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب زلزلہ آیا وہ فوراً باہر کی طرف بھاگے۔
’پوری عمارت لرز رہی تھی۔ تمام شیشے لرز رہے تھے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ یہ تھوڑا سا خوفناک تھا۔‘
میلبرن کی چیپل سٹریٹ کے قریب شاپنگ کے ایک مشہور علاقے میں عمارتوں سے ملبہ گر کر روڈ پر جمع ہو رہا تھا جبکہ بیٹیز برگر نامی ایک ریستوران سے دھات کی شیٹیں لٹک کر نیچے کی طرف آگئیں۔
بیٹیز برگر کی انتظامیہ نے فیس بک پر لکھا کہ ’ہماری قسمت تھی کہ اس وقت ریستوران میں کوئی نہیں تھا۔‘
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پر زلزلے غیر معمولی ہیں۔
میلبرن کے ایک کیفے میں میں کام کرنے والے 30 سالہ پارکر میو کا کہنا تھا کہ ’وہ (زلزلہ) کافی ہولناک تھا لیکن پر کوئی سقطے میں تھا۔‘

شیئر: