Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ طریقے جن سے آپ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوئرز کی لائن لگا سکتے ہیں

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نسبت زیادہ اہم کیوں ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس پر ہونے والی صرف ایک ٹویٹ مین سٹریم میڈیا کی لیڈ سٹوریز بھی بن جایا کرتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شاید یہ واحد پلیٹ فارم ہے جو 100 فیصد درست اکاؤنٹ کا طریقہ کار بھی رکھتا ہے جسے بلیو ٹِک کہتے ہیں۔
اس سے قبل ٹوئٹر کے کچھ سٹینڈرز اور شرائط ہیں ان پر پورا اترنا ضروری ہوتا ہے اس کے بعد کمپنی اس اکاؤنٹ کی تصدیق کر دیتی ہے۔
آج ہر دوسرا تیسرا شخص ٹوئٹر پر اکاؤنٹ رکھتا ہے تاہم یہاں پر فرینڈ ریکوئسٹ کا سلسلہ موجود نہیں ہے بلکہ صارفین کو فالو کیا جاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ ان کی تمام ٹویٹس، ری ٹویٹس اور کمنٹس آپ کی وال پر آتے ہیں۔ اس لیے ٹوئٹر پر فالوئرز بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کو یہ مسئلہ درپیش ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹس تو بنا لیے ہیں لیکن ان کو فالو کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اگر آپ بھی انہی میں سے ہیں تو پریشان مت ہوئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فالوئرز کو کیسے بڑھانا ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ایسے چھ طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس ضمن میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
دن کے اہم واقعات اور ٹرینڈز
آپ کو روزانہ کے واقعات پر توجہ دینی چاہیے اور ٹوئٹر پر ٹرینڈز کو فالو کرنا چاہیے اور پھر انہی موضوعات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے ٹویٹس کرنی چاہییں۔
اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ زیادہ تر صارفین ٹوئٹر پر کرنٹ افیئرز سے متعلق چیزیں تلاش کرتے ہیں اور آپ اس تلاش کے نتیجے میں ان کے سامنے آئیں گے۔ یاد رکھنے کی بات یہ بھی ہے کہ اپنی رائے یا پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کے لیے نیچے ہیش ٹیگ ضرور ڈالیں۔

ٹوئٹر پر آپ جتنا زیادہ انگیج ہوں گے اتنے ہی آپ کے فالوئرز بڑھیں گے (فوٹو: روئٹرز)

برانڈز کے نام لکھیں
زیادہ تر چھوٹے برانڈز ایسے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو ان کی اشیا پر مثبت تبصرہ کرتے ہیں، اس لیے ایسی ٹویٹس کو وہ کمپنیاں اٹھا کر ری ٹویٹ کرتی ہیں اور اپنے اکاؤنٹس پر بھی ڈالتی ہیں جس سے آپ کی رائے بہت زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہے اور ان میں سے کئی آپ کو فالو کر لیتے ہیں۔
بڑے برانڈز کی ٹویٹس کا جواب دیں
بڑی کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس کا مثبت تبصرے کے ساتھ جواب دیں جیسے انٹرسٹنگ، مور فن، گڈ جاب وغیرہ، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کا تبصرہ اس کمپنی کے تمام فینز اور ایجنٹس تک آپ کو رسائی دے دے گا۔
صارفین کے مباحث میں حصہ لیں
ٹوئٹر پر آپ جتنا زیادہ انگیج ہوں گے اتنے ہی آپ کے فالوئرز بڑھیں گے، مثال کے طور پر اگر آپ نے کسی مشہور اداکار، شاعر، کھلاڑی، مصنف، سیاست دان یا کسی اور شخصیت کو فالو کیا ہوا ہے ان کی ٹویٹس پر تبصرہ کریں، اگر انہوں نے کسی اہم ایشو پر بات کی ہے تو ایسے انداز میں جواب دیں کہ وہ آپ کے جواب پر کمنٹس کریں اور اس کے بعد آپ بھی خیالات کا اظہار کریں یوں سلسلہ بھی بڑھے گا۔ 
ٹویٹس کو شیڈول کریں
زیادہ تر ٹوئٹر صارفین یہ غلطی کرتے ہیں کہ صبح یا دن کے کسی وقت میں بہت زیادہ ٹویٹس کرتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ کمپیوٹر سے اٹھتے ہیں یا موبائل جیب میں ڈالتے ہیں وہ ٹوئٹر سے نکل جاتے ہیں حالانکہ ان کے پاس ایک ایسا راستہ بھی ہے کہ وہ اس دوران بھی ٹوئٹر پر فعال رہ سکیں۔
تاہم اس کے لیے انہیں ٹویٹس شیڈول کرنا ہوتی ہیں جو ان کی غیر موجودگی میں بھی مقررہ وقت پر شیئر ہوتی جاتی ہیں جو ظاہر ہے صارفین کی توجہ حاصل کرتی ہیں اور اس طرح فالوؤرز بڑھنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں کیونکہ لاکھوں لوگ 24 گھنٹے بشمول رات کے آن لائن رہتے ہیں جبکہ یاد رکھنے کی بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ کے ہاں رات ہے تو دنیا کے کئی حصوں میں اس وقت دن ہوتا ہے۔
ٹویٹس شیڈول کرنے کا طریقہ
ٹویٹس کو شیڈول کرنے کا طریقہ کار مشکل نہیں ہے، اس کے لیے قفط یہ کرنا ہے کہ ٹویٹ لکھ کر یا تصویر، ویڈیو وغیرہ اٹیچ کر کے شیڈول کے آپشن پرجانا ہے اور وہاں پر وقت اور تاریخ سلیکٹ کرنی ہے، اس وقت خود بخود آپ کی ٹویٹ ہو جائے گی۔
اچھے جملوں کا استعمال
جب آپ اپنی ٹویٹ میں کچھ اشعار یا اقوال لکھتے ہیں آپ کو چاہیے کہ نیچے شاعر یا مصنف کا نام بھی لکھ دیں، اس سے دوسرے صارفین آپ کے بارے میں اچھی رائے قائم کریں گے اور آپ کو فالو بھی کریں گے۔ اسی طرح جب بھی کوئی صارف اس شاعر یا مصنف کے نام کو تلاش کرے گا تو آپ کی ٹویٹس خود بخود ان کے سامنے آ جائیں گی۔

شیئر: