Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں بھی توسیع  کردی

ویزوں میں توسیع خودکار نظام کے تحت کی جارہی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزٹ ویزہ برائے سیاحت کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔‘
وزارت خارجہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ ’ان ویزوں میں توسیع کی جائے گی جو مملکت کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث استعمال نہیں کیے گئے ہوں گے۔‘
وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’ویزوں میں توسیع خودکار نظام کے تحت کی جارہی ہے۔ ایسے تمام ویزے جو 24 مارچ 2021 سے قبل کسی بھی ملک سے جاری ہوئے ہوں ان میں شرط کے مطابق خودکار نظام کے تحت توسیع ہورہی ہے۔‘
’جن لوگوں کے ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے انہیں ان کی ای میل پر اطلاع دی جارہی ہے۔ ای ویزے کا نمونہ بھی ہمراہ بھیجا جارہا ہے جس میں اس بات کی وضاحت موجود ہے کہ توسیع کے بعد ان کا ویزہ کب ختم ہوگا۔‘
خیال رہے کہ سعودی عرب نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر سے پیدا ہونے والے مسائل کم سے کم کرنے کی پالیسی کے تحت ویزوں میں توسیع کررہا ہے۔

شیئر: