Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بورس جانسن کا دورۂ پاکستان کی منسوخی پر بورڈ پر ’غصہ‘: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق دورۂ پاکستان کی منسوخی سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر منفی اثر پڑا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق برطانیہ کے حکومتی عہدیداروں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ (ای سی بی) بورڈ پر زور دیا تھا کہ دورہ پاکستان پر شیڈول کے مطابق آگے بڑھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ای سی بی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر ’غصے میں‘ ہیں، جبکہ وزار کا ماننا ہے کہ اس فیصلے نے ’دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو خراب کیا ہے‘۔
دی ٹائمز کے مطابق ’ٹوور کی منسوخی سے قبل ای سی بی اور ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ (برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ)، دفتر خارجہ اور محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل کے آفیشلز کے درمیان مشاورت ہوئی تھی۔ اس میں گورننگ باڈی (ای سی بی) پر زور دیا گیا تھا کہ دورے پر شیڈول کے تحت آگے بڑھیں۔‘
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’بعد میں درخواستیں نظر انداز کرنے اور کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کی بنیاد پر دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر وزرا برہم تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ اس سے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات بہتر کرنے پر جو کام کیا جا رہا ہے اس پر فرق پڑا ہے۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سازگار تعلقات اہم ہیں۔
دی ٹامز کے مطابق بورس جانسن ای سی بی کے اگلے ماہ ہونے والے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر ’برہم‘ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر میں سینیئر وزرا کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے برطانوی اور پاکستانی حکومتوں کے تعلقات پر منفی اثر پڑا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ای سی بی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر ’غصے میں‘ ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

دی ٹامز نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ای سی بی دورہ پاکستان کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا چاہتا تھا لیکن ٹیم انگلینڈ پلیئر پارٹنرشپ (ٹی ای پی پی) کے مداخلت نے اسے روک دیا۔
ٹی ای پی پی کھلاڑیوں کی یونین کا ایک یونٹ ہے جو انگلینڈ کے سینٹرل کنٹرکٹ والے کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ ٹی ای پی پی صرف سینٹرل کنٹرکٹ والے کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور ای سی بی کاؤنٹی کرکٹرز کی ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان پر سوچ سکتی تھی۔  
’لیکن اس آپشن کو نہیں دیکھا گیا تھا۔‘
رپورٹ کے مطابق ’پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اب ای سی بی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ ایشز (انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ سیریز) شیڈول کے مطابق ہو۔‘

شیئر: