Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی لڑکی کی شادی کے لیے منفرد شرائط، ’لڑکے کی توند نہ ہو‘

شرائط کے مطابق دلہا خراٹے نہ لیتا ہو (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
اردنی لڑکی کی  جانب سے شادی کے لیے پیش کی جانے والی عجیب وغریب شرائط سے عرب ممالک میں سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ـ
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص سے شادی کرے گی جو اس کی شرائط پر پورا اترے ـ لڑکی نے براہ راست رابطہ کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہےـ
امارات ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک اور خاص کر اردن میں سوشل میڈیا پرعجیب وغریب بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو ایک اردنی دوشیزہ کی جانب سے شادی کے لیے پیش کی جانے والی شرائط کے بعد سامنے آیاـ

دوسری شرط یہ ہے کہ ’منسف‘ ہاتھوں سے نہ کھاتا ہو (فوٹو: ٹوئٹر)

لڑکی نے شادی کے لیے متعدد شرائط پیش کی ہیں جن میں پہلی شرط ہے کہ شادی کے طلب گار کی ’توند‘ نہ ہو اور سوتے میں خراٹے نہ لیتا ہو،  لڑکا اپنی ماں کا بیٹا نہیں بلکہ خود مختار شخصیت کا مالک ہوـ
دوشیزہ کی جانب سے دی گئی شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’شادی کا طلب گار صاحب کردار اور بااخلاق ہو بد زبانی کا عادی نہ ہو، اچھے جملوں سے فریق مخالف کو مخاطب کرتا ہو‘ـ
شادی کی شرائط میں اہم شرط یہ بھی ہے کہ ہونے والا دلہا ’منسف‘ (اردنی مخصوص کھانا) ہاتھوں سے نہیں بلکہ چھری کانٹے سے کھانے والا ہو اور اعلٰی تعلیم یافتہ ہو، بے وقوف یا جاہل نہ ہو۔ علاوہ ازیں صاحب ثروت ہو جو اسے بہتر زندگی کی ضمانت دے سکے۔
شرائط کے اعلان کے ساتھ ہی لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ سوشل میڈیا پر محض اپنے اہل خانہ سے ہی رابطہ رکھتی ہیں اس لیے کسی کو براہ راست اسے مخاطب کرنے کی ضرورت نہیں۔‘

شیئر: