Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خطے کی صورتحال پر بریفنگ

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکریٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا۔ (فوٹو: عمران خان فیس بک)
وزیرِاعظم عمران خان نے جمعے کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بریفگ دی گئی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزرا اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف ماشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔
بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آلیانی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سیکریٹریٹ آمد پر شرکا کا استقبال کیا اور اجلاس میں اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

شیئر: