Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا اکتوبر کے آخر تک کورونا ویکسین کی 80 لاکھ خوراکیں برآمد کرے گا

انڈیا نے اب تک کورونا ویکسین کی 84 کروڑ سے زائد خوراکیں لگا چکا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا اکتوبر کے مہنے کے اختتام تک کورونا وائرس کی ویکسین کی 80 لاکھ خوراکیں برآمد کرے گا۔
خیال رہے حال ہی میں انڈیا نے کورونا وائرس کی ویکسین برآمد کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا کے سیکریٹری خارجہ ہرش وردھان شرنگلا نے صحافیوں کو بتایا کہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک والی ویکسین کی زیادہ تر خوراکیں ایشیا پیسیفک کے ممالک بھیجی جائے گی۔
نریندر مودی نے واشنگٹن میں کواڈ (امریکہ، انڈیا، آسٹریلیا اور جاپان) کی میٹنگ کے دوران وعدہ کیا تھا کہ انڈیا کورونا ویکسین کی برآمد شروع کردے گا۔
امریکہ نے خطے میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ کو کم کرنے کے لیے چار ممالک پر مشتمل گروپ کواڈ تشکیل دیا ہے۔
سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ خوراکیں اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائیں گی۔ ’ یہ کواڈ کی طرف سے انڈو پیسیفک خطے میں ویکسین کی فوری فراہمی ہوگی۔‘
انڈیا دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور رواں سال کے شروع میں انڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 2022 کے دسمبر تک ایک ارب ویکسین کی خوراکین برآمد کرے گا۔
تاہم رواں سال مئی میں انڈیا نے اس وقت ویکسین کی برآمد روک دی جب کورونا کی لہر نے ملک میں تباہی مچا دی۔
کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور مریضوں میں کمی کے بعد رواں ہفتے انڈیا نے کورونا ویکسین کی برآمد پر عائد پابندی ہٹا دی۔
اس سال مارچ اور مئی کے دوران انڈیا میں اس وقت ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی جب ملک میں کورونا کی وبا بے قابو ہوگئی اور ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور کروڑوں متاثر ہوگئے تھے۔
انڈیا نے اب تک 84 کروڑ سے زائد خوراکیں لگا چکا ہے۔

شیئر: