بلوچستان کے شہر گوادر میں نصب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔
اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’قائداعظم کے مجسمے پر حملہ دراصل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔‘
’میں حکام سے اپیل کرتا ہوں اس واقعے میں ملوث لوگوں سے سے ویسے ہی نمٹا جائے جیسے زیارت میں قائداعظم کے گھر پر حملہ کرنے والوں سے نمٹا گیا تھا۔‘
The demolition of Quaid-e-Azam's statue in #Gwadar is an attack on Ideology of Pakistan. I request authorities to punish the perpetrators in the same way as we did with those behind the attack on Quaid-e-Azam residency in Ziarat. pic.twitter.com/BQeeZjsHg3
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 26, 2021