Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے لیے آب زمزم کا تحفہ

ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں تحائف روانہ کیے گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے سرحدوں کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے تحائف اور آب زمزم بھیجا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے تحائف اور آب زمزم روانہ کرتے وقت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ اور تمام اہلکار وطن عزیز کے دفاع کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے والے مملکت کے سپوتوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

وطن عزیز کے دفاع کے لیے تعینات سپوتوں کےساتھ کھڑے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

السدیس نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار سرحدوں کی حفاظت شیروں کی طرح کررہے ہیں۔ یہ حرمین شریفین اور مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کے پاسبان بنے ہوئے ہیں۔ انہیں سعودی قیادت سے لامحدود تعاون مل رہا ہے۔ 

شیئر: