Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں ستمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

’لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم ہونے سے دفاتر میں 100 فیصد حاضری ہوگی‘ (فوٹو: سکائی نیوز)
اردن میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی وزیر اطلاعات صخر دودین نے کہا ہے کہ ’یکم ستمبر میں ملک میں نافذ ہر قسم کا کرفیو ختم ہوجائے گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم ہونے سے تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین کی سو فیصد حاضری ہوگی۔‘
’سماجی تقریبات اور شادی ہالز پر دو سو افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ مختلف قسم فیسٹیول میں گنجائش کے حساب سے صرف 50 فیصد افراد کی شرکت ہوگی۔‘
وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ جولائی اور اگست میں وبا قابو میں رہی ہے۔‘
’سکولوں کا 80 فیصد تدریسی عملہ جبکہ 12 سال سے 17 سال کی عمر کے 80 ہزار طلبہ ویکسین لے چکے ہیں۔‘
’اسی وجہ سے تمام سکولوں میں بھی کرفیو کے خاتمے کے بعد طلبہ کی حاضری ہوگی۔‘

شیئر: