Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 22.3 فیصد ریکارڈ کی گئی (فوٹو،ٹوئٹر) 
محکمہ شماریات  کا کہنا ہے کہ سال رواں  مملکت لیبر مارکیٹ میں بہتری آئی ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی آئی ہے ـ  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے  مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں لیبر مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے- دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح سعودی مارکیٹ بھی کورونا وبا سے متاثر ہوئی تھی- 
محکمہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ  سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودیوں اور غیرملکیوں میں بے روزگاری کی شرح 6.6 فیصد ہوگئی جبکہ 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران بے روزگاری کی مجموعی شرح  9.0 فیصد تھی- 
تفصیلات کے مطابق سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودیوں میں بے روزگاری کی مجموعی شرح کم ہوکر 11.3 فیصد رہ گئی جبکہ گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے دوران 11.7 فیصد تھی- 
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے  دوران سعودی مردوں میں بے روزگاری کی شرح 6.1 فیصد ہوگئی ہے جبکہ  گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے دوران 7.2 فیصد تھی- سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں 22.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے- 

شیئر: