Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکھا آپریشن: مریض کے پیٹ سے ایک کلو سے زائد کیلیں اور پیچ برآمد

ہسپتال نے مقامی میڈیا کو کیلوں اور پیچوں سے بھری سرجیکل ٹرے کی تصویر بھی فراہم کی (فوٹو: شٹرسٹاک)
یورپی ملک لتھوینیا میں ڈاکٹرز نے ایک مریض کے پیٹ سے ایک کلوگرام سے زائد کیلیں اور پیچ نکالے ہیں جنہیں شراب نوشی ترک کرنے کے بعد دھاتی اشیا نگلنے کی عادت ہو گئی تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مریض جن کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے، کو پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر لتھوینیا کے شہر کلائیپیڈا کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ان کے پیٹ کے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ ان کے جسم میں 10 سینٹی میٹر (چار انچ) کے کچھ دھاتی ٹکڑے موجود تھے۔
سرجن ساروناس ڈیلیڈینس کا کہنا ہے کہ ’تین گھنٹے کے آپریشن میں مریض کے پیٹ سے (دھات کا) چھوٹے سے چھوٹا ٹکڑا بھی نکال دیا گیا۔‘
ہسپتال نے مقامی میڈیا کو کیلوں اور پیچوں سے بھری سرجیکل ٹرے کی ایک تصویر فراہم کی۔
کلائیپیڈا ہسپتال کے ہیڈ سرجن الگریڈاس سلیپیویکیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔‘
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مریض نے شراب نوشی ترک کرنے کے بعد گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے دھاتی اشیا نگلنا شروع کر دی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’آپریشن کے بعد مریض کی حالت اب بہتر ہے۔‘

شیئر: