Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات رکھنے کے الزام میں زیر حراست

شاہ رخ خان کے بیٹے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک شپ پر ہونے والی پارٹی ہر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا (فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)
بالی وڈ  ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو مبینہ طور پر منشیات رکھنے یا استعمال کرنے پر انڈیا کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لے لیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک سینیئر افسر نے انٹرٹینمنٹ ٹائمز کو بتایا کہ آریان خان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک ٹوئیٹ میں آریان خان کی دو تصاویر شیئر کیں جس میں کہا گیا کہ آریان خان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایک اور انڈین اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے چھاپے کے دوران کوکین، ایکسٹیسی اور چرس برآمد کی تھی۔
ایک اور ٹوئٹر صارف پرایگ تیواری نے انڈین ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو ٹوئیٹ کی جس میں اکچھ لوگوں کو آریان تیواری کو ساتھ لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’کیا یہ سچ ہے کہ آریان خان کو این سی بی حراست میں لے رہی ہے؟‘
شاہ رخ خان یا ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے اپنے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ 

شیئر: