Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے چیف ریاض پہنچ گئے

یورپی یونین اور جی سی سی کی پارٹنر شپ 30 سال پر محیط ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
یورپی یونین کا مقصد خلیجی ریاستوں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، پوری دنیا کی کورونا ویکسین تک رسائی اور  گرین اکانومی کی حمایت پر سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا ہے۔
عرب نیوزکے مطابق27 رکنی یورپی بلاک برائے خارجہ امور کے اعلی عہدیدار جوزف بوریل  گزشتہ روز ہفتہ کی شام ریاض پہنچے گئے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے بتایا ہے کہ مذاکرات کے لیے ان کے دورے میں متحدہ عرب امارات اور قطر بھی شامل ہونگے۔
جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل ہمارے پرانے شراکت داروں میں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اور جی سی سی کی پارٹنر شپ کے 30 سال سے زائد عرصے کے بعد  ہمیں اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے عملی اقدام کا بہتر استعمال کرنا ہوگا۔
جوزف بوریل نے کہا کہ سعودی عرب عالمی اور کثیرالجہتی مرحلے پر اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ 26 ویں اجلاس میں اس کے مضبوط معاہدے دیگر توانائی پیدا کرنے والےعناصر کو متاثر کریں گے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف نے کہا کہ ہم سعودی وژن 2030 کے مقاصد اور یورپی کمپنیوں کی شمولیت کے مطابق سعودی عرب کی بہتری اور معاشی مضبوطی  کی حمایت کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے عملی اقدام کا بہتر استعمال کرنا ہوگا۔ (فوٹو ٹوئٹر)

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  کاکہنا ہےکہ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے جو کہ ہمارے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی  باہمی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی عرب کی زیر  صدارت  آئندہ برس ہونے والے جی سی سی کے اجلاس کے موقع پر  وزارتی سطح پر مشترکہ تعاون کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: