Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر اہلیہ کو بازار میں بھول کر دفتر چلا گیا، پھر کیا ہوا؟

اہلیہ نے پولیس میں شوہر کی غیر ذمہ داری کی شکایت درج کرائی (فوٹو، ٹوئٹر)
شوہر کی بھولنے کی عادت مشکل کا باعث بن گئی ـ بیوی کو بازار میں بھول جانا مہنگا پڑ گیا ـ بیوی نے شوہر کے خلاف پولیس میں غیر ذمہ داری کی رپورٹ درج کرا دی۔
تیونس میں ایک جوڑے کے درمیان پیش آنے والا واقعہ  سوشل میڈیا پرگرما گرم بحث کا سبب بن گیا ـ صارفین نے اس حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے ـ بعض کا کہنا ہے کہ شوہر کا قصور نہیں اہلیہ کو چاہیے تھا کہ پولیس کو شکایت نہ کرتی جبکہ کچھ نے خاتون کی حمایت بھی کی۔
اماراتی اخبار نے تیونس میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا شوہر اسے بازار میں چھوڑ کر دفتر چلا گیا جس کی وجہ سے انہیں کافی دیر سڑک پرکھڑے رہنا پڑا۔ 
پولیس نے شوہر سے رابطہ کیا اور انہیں تھانے طلب کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ خاتون خریداری کرنے کے لیے مارکیٹ گئیں جہاں انہوں نے کافی دیر لگا دی اسی دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار نے وہاں سے گاڑی ہٹانے کا کہاـ 
متاثرہ شوہر کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ کے سامنے سے گاڑی ہٹا کر کچھ فاصلے پر پارکنگ لاٹ میں کھڑی کی اور ساتھ ہی کافی شاپ میں چلا گیا تاکہ وقت گزارا جا سکے اسی دوران مینیجر کی کال آئی جن سے باتیں کرنے کے دوران میں یہ بھول گیا کہ اہلیہ کو مارکیٹ میں چھوڑا ہےـ 
پولیس نے شوہر کی رودار سننے کے بعد ان کی اہلیہ کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ درج کی گئی شکایت واپس لیں ـ پولیس کے سمجھانے پراہلیہ نے شکایت واپس لے لی جس پرہی شوہر کوتھانے سے رہا کیا گیا۔

شیئر: