Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ربیع الاول میں پرمٹ کے بغیر عمرے کی ادائیگی، افواہوں کی تردید

اعتمرنا یا توکلنا پر پرمٹ آسانی سے جاری کرایا جاسکتا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے توکلنا پروقت حاصل کرنے کی شرط برقرار ہے۔
ماہ ربیع الاول کے حوالے سے عمرہ پرمٹ کی منسوخی اور صرف توکلنا پر امیون کے بارے میں وزارت نے افواہوں کی تردید کی ہے۔
عاجل ویب نیوز نے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز باجماعت اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے توکلنا یا اعتمرنا پر پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے اس کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوا جاسکتا۔
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کا اجرا حسب معمول جاری ہے۔ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے کارآمد پرمٹ لازمی ہے۔
ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان 15 دن کا وقفہ رکھا گیا ہے مذکورہ مدت کی پابندی کرنے پراعتمرنا یا توکلنا پر پرمٹ آسانی سے جاری کرایا جاسکتا ہے۔

شیئر: