Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد خوراکیں

16 لاکھ سے زیادہ معمر افراد بھی ویکسین لگوا چکے ہیں- (فوٹو عرب نیوز)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا ویکسین کی 4 کروڑ30 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں ـ جن میں  2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد پہلی خوراک جبکہ ایک کروڑ 94  لاکھ افراد کو دوسری خوراک دی گئی  ہےـ 
ویب نیوز عاجل نے سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 16 لاکھ 66 ہزار 333 معمر افراد بھی ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہیں ـ 
ویکسینیشن کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کےلیے چار قسم کی ویکسینز فراہم کی گئی ہیں جن میں فائزر بائیونٹک ، موڈرنا، جانس اینڈ جانس اور ایسٹرازینکا شامل ہیں جبکہ سائنوفام اور سائنووک ویکسین لگوانے والوں کو مملکت آنے پر مذکورہ بالا ویکسینز میں سے کسی ایک ویکسین کی بوسٹر ڈوز دی جائے گی ـ 
وزارت صحت نے ویکسینیشن کی مکمل خوراکوں کے حوالے کہا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خورکیں نہیں لیں  ان کے ’توکلنا‘ سٹیٹس پر امیون (محصن) ظاہر نہیں ہوگا ـ 
توکلنا پر سٹیٹس امیون نہ ہونے کی صورت میں 10 اکتوبر کے بعد ایسے افراد سرکاری و نجی اداروں، اسکولوں اور مارکیٹوں داخل نہیں ہوسکیں گے- علاوہ ازیں اندرون ملک فضائی سفر کی بھی اجازت نہیں ہوگی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: