Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سوشل میڈیا پر پھیلی گندگی نفرت انگیز ہے‘، آسٹریلوی کرکٹرز کا ٹرولز کو جواب

گلین میکسویل نے ٹرولز کو ’خوفناک لوگ‘ اور ان کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیا (فوٹو: کرک فٹ)
آسٹریلوی کرکٹرز گلین میکسویل اور ڈینیئل کرسچیئن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے رائل چیلنجرز بینگلور کے باہر ہونے پر ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور پیر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔
گلین میکسویل نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرولنگ کرنے والوں کو ’خوفناک لوگ‘ اور ان کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر پھیلی گندگی نفرت انگیز ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم انسان ہیں جو ہر روز بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بد سلوکی کرنے کے بجائے مہذب انسان بننے کی کوشش کریں۔‘
ڈینیئل کرسچیئن نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن کو ایک اوور میں تین چھکے مارے جنہوں نے چار اوورز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انہوں نے آٹھ گیندوں پر نو رنز بنائے، جبکہ میکسویل نے 15 رنز بنائے۔
اس میچ کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنا غصہ نکالا اور انسٹاگرام پر ڈینیئل کرسچیئن کی حاملہ پارٹنر کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکا، لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے، تاہم میری پارٹنر کو اس معاملے سے باہر رکھیں۔‘
ماضی میں وراٹ کوہلی اور ان کی aolio انوشکا شرما کو بھی ٹرولنگ کا سامنا رہا ہے۔ پیر کو ہونے والا میچ وراٹ کوہلی کا رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے بطور کپتان آخری میچ تھا۔

شیئر: