Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستمبر میں سعودی ایئرلائن کے خلاف مسافروں کی سب سے کم شکایات

سروسز کے حوالے سے ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بہتر رہا- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منگل کو رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا گزشتہ ماہ ستمبر میں مسافروں کی جانب سے ایئر لائن اور ایئرپورٹ کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مسافروں کی جانب سے کی جانے والی شکایاتایئرلائن اور ایئرپورٹ کی کارکردگی کے حوالے سے تھیں۔
عاجل ویب سائٹ نے رپورٹ  کے حوالے سے بتایا کہ ستمبر میں ایئرلائنز میں سب سے زیادہ شکایات ٹکٹوں کی قیمت جلد واپس نہ کرنےِ، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں رہیں۔
 سب سے کم شکایات سعودی ایئرلائن  کی سامنے آئیں۔ ایک لاکھ مسافروں میں 9 نے شکایت درج کرائیں جبکہ ناس ایئر کے خلاف فی لاکھ  مساافروں میں سے 16 کی شکایات سامنے آئیں۔ اسی طرح ادیل ایئر میں فی لاکھ مسافروں میں سے 19 نے شکایات رجسٹرڈ کیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ درجہ بندی کے حوالے سے ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا گراف کافی بہتر رہا جہاں مسافروں کو شکایات کم رہیں اور سروسز بہتر تھیں۔
ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے حوالے سے چار شکایات رہیں۔ یہاں بروقت کارروائی بھی کی گئی۔
ڈومیسٹک ایئرپورٹس میں نجران سب سے بہتر رہا جہاں فی لاکھ مسافروں پر شکایت کی شرح دو فیصد رہی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرٹرانسپورٹ اور ایئرپورٹ خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مسافروں کی شکایات کو فوری طور پر دور کرنا اولین ترجیح ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: