Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ساڑھے تین لاکھ ٹیسٹ

کورونا کے 136 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں بدھ  13 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 136 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ  کر 7 لاکھ 38 ہزار 26 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ  50 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک مریض چل بسا، مرنوالوں کی تعداد دوہزار 115 ہوگئی۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے‘۔
بیان کے مطابق ’وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 174 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 31 ہزار 469 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 44 ہزار 228 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی 2 کروڑ 5 لاکھ 48 ہزار 716 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: