Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ساڑھے تین لاکھ ٹیسٹ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 26 ہوگئی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں منگل 12 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 136 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجسنی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 26 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 50 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  زیرعلاج مریضوں میں سےمزید ایک مریض چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 115 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
 وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 44 ہزار 228 خوراکیں دی گئی ہیں، اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر 2 کروڑ 5 لاکھ 48 ہزار 716 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: