Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی خود کشیاں: جاپان میں 40 برس کے دوران ریکارڈ اضافہ

2021 میں پرائمری اور ہائی سکول کے 415 بچوں نے خود کشی کی (فوٹو روئٹرز)
جاپان میں گذشتہ 40 برس کے دوران بچوں کی خود کشیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جاپان کی وزارت تعلیم کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2021 میں پرائمری اور ہائی سکول کے 415 بچوں نے خود کشی کی۔
گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس ایک سو زیادہ خود کشیاں ہوئی ہیں۔
جاپان میں ندامت اور شرمندگی سے پچنے کے لیے خود کشی کرنے کا رجحان بہت پرانا ہے اور یہاں خودکشی کرنے کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔
تاہم 15 برس سے قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے بعد اس کے تناسب میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا آنے کے بعد 2020 میں خود کشیوں میں اضافہ ہوا اور کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کے تحت خواتین کی بڑی تعداد نے خودکشی کی، اگرچہ بہت کم مردوں نے خودکشی کی۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ وبا کے باعث دو لاکھ کے قریب بچے ایک مہینے سے زیادہ عرصے کے لیے سکول سے غیر حاضر رہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق سکولوں اور گھریلو ماحول میں تبدیلی کے باعث بچوں کے رویے پر گہرا اثر پڑا۔
 

شیئر: