Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے 116 نئے مریض

جمعرات کو کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی اورصحت یابی میں اضافہ ہورہا ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 116نئے مریض ریکارڈ پر آئے  ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد  7 لاکھ 38 ہزار 268 ہوچکی ہے ـ
ایک ہی دن میں صحت یاب افراد کی تعداد  173 رہی جس کے بعد اب تک مجموعی طورپر  7  لاکھ 31 ہزار 805  اس مہلک وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں -
وزارت صحت  کا کہنا ہے جمعرات کے روز کورونا سے ایک موت واقع ہوئی جس کے بعد اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2117 ہوچکی ہے-
وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 20 ہزار  554 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: