Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفجیرہ ریاست میں معمولی زلزلہ

کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں جمعرات کی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئےـ قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا-
امارات ٹوڈے کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلہ 1.9 ڈگری کا تھا جس کے باعث کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی- امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مرکز میں زلزلے پیما آلے پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے-
واضح رہے دو روز قبل 12 اکتوبر 2021 کو مصر کے شمالی علاقے میں واقع مرسی شہر کےقریب جزیرہ کریت میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.4 ڈگری تھی تاہم وہاں بھی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: