Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی،متعدد افراد زخمی

کمپنی نے کہا ہے کہ زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی ہے جبکہ دو افراد کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
کویت پٹرولیم کمپنی نے کہا ہے کہ الاحمدی آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے ٹھیکیدار کمپنی کا عملہ معمولی زخمی ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’مینا الاحمدی ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔‘
’ فائر فائٹنگ عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔‘
کمپنی نے کہا ہے کہ ’حادثے کے باعث زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی ہے جبکہ دو افراد کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔‘
کمپنی نے کہا ہے کہ ’ریفائنری کے متاثرہ حصے اور اس کو جانے والی تمام تیل کی پائپوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ریفائنری کے دیگر شعبوں کو آتشزدگی کے باعث فرق نہیں پڑا۔‘
العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی عمارت سے دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد دھواں اور آگ کی لپٹیں بھی دکھائی گئیں۔

شیئر: