Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 19 ماہ بعد کورونا کے کیسز 100 سے کم

چوبیس گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی 15 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئیں- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے  کہ  ایس او پیز پر عمل درآمد کے  نتیجے میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے کمی ہورہی ہےـ  اتوار17 اکتوبر کو 19 ماہ بعد کورونا کیسز 100 سے بھی کم رہے-
 وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 99 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے- جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار  586 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 153 رہی- اس طرح شفا پانے والے کل افراد کی تعداد 7 لاکھ 32 ہزار 296 تک پہنچ چکی ہے-
امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے 2 افراد کی موت واقع ہوئی اس طرح اب تک کل ہلاکتیں  2 ہزار 120 تک پہنچ چکی ہیں-
وزارت صحت نے مزید بتایا  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
 امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 15 ہزار 616 خوراکیں دی گئیں- اس طرح اب تک 2 کروڑ 7 لاکھ  ایک ہزار 898 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: