Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العبدیہ میں مزید 13 فوجی گاڑیاں تباہ، 150 سے زیادہ حوثی ہلاک

اہداف کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 38 کارروائیاں کی گئی ہیں(فائل فوٹو سبق)
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’ پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ اور اس کے اطراف حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کے اہداف کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 38 کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’  مزید 13 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 150 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
بیان میں ترجمان نے کہا کہ ’اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ین جی اوز العبدیہ میں محصور شہریوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنی انسانی ذمہ داریاں پوری کریں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ نہتے شہریوں کو حوثیوں کی خلاف ورزیوں سے بچانے کےلیے یمن کی قومی فوج کو مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔
واضح رہےکہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

شیئر: