Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے نمیبیا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

97  رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چوتھے میچ میں سر لنکا نے نمیبیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکن کپتان  داسن شاناکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نمیبیا کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نمیبیا کے کریک ویلیمز 29 اور کپتان ایراسمس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نمیبیا کے آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا نے تین جب کہ لاہیرو کمارا اور ہراسنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
97  رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کے  بھانوکا راجا پکسا 42 اور اویشکا فرنینڈو کے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو سات وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

شیئر: