Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود، جدہ سمیت دیگر علاقوں میں دھند

جدہ سمیت، شعیبہ، ثول اور رابغ میں دھند کی کیفیت رات سے صبح 8 بجے تک رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ 6 ریجنوں میں دھند رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن کی الحناکیہ، الصویدرہ اور المہد کمشنریاں سب سے زیادہ متاثر ہوں گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں یہ کیفیت صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک رہے گی‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی و شمالی ریجنوں کے علاوہ جازان، الجوف، تبوک اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں جدہ سمیت، شعیبہ، ثول اور رابغ میں سب سے زیادہ دھند رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دھند کی کیفیت صبح 8 بجے تک رہے گی‘۔
دریں اثنا محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک، شمالی حدود، حائل، ساحلی علاقے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی ہوگی‘۔
 

شیئر: