Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 3 لاکھ سے زیاد ٹیسٹ، 122 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  38 ہزار 812 ہوگئی ہے( فوٹو وام)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ منگل 19 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 122 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  38 ہزار 812 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 27 ہزار 338 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 157 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  32 ہزار 595 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوراان زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 122 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 41 ہزار 35 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 7 لاکھ 66 ہزار 132 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: