Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ آرمن بلوم پاکستان کے لیے امریکہ کے نئے سفیر نامزد

ڈونلڈ ارمن بلوم کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے ابھی امریکی سینیٹ سے توثیق ہونا باقی ہے (فوٹو: روئٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا ہے۔
منگل کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اس وقت ڈونلڈ بلوم 2019 سے تیونس میں امریکہ کے سفیر ہیں اور وہ خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق ڈونلڈ بلوم کابل کے سفارت خانے میں قونصلر برائے سیاسی امور کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں جبکہ لیبیا میں بھی امریکہ کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ڈونلڈ بلوم نے مشی گن یونیورسٹی سے بی اے اور جے ڈی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ عربی بھی بول سکتے ہیں۔
پریس ریلیز میں ان کے سابقہ تعیناتیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ یروشلم میں امریکی قونصلر جنرل رہنے کے ساتھ ساتھ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں عرب ممالک کے حوالے سے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ عراق کے درالحکومت بغداد میں ملٹی نیشل فورس سیل کے سیاسی قونصلر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی ڈونلڈ بلوم کو صرف نامزد کیا گیا ہے اور ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے۔
تین سال سے پاکستان میں امریکہ کا سفیر موجود نہیں تھا اور امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر ہی پاکستان میں امریکہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

شیئر: