Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف کامیابی

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 52 ، بابر اعظم نے 19 جبکہ محمد حفیظ نے 13 رنز بنائے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ وارم اپ میچ  جنوبی افریقہ نے پاکستان 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بدھ کو دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 186 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریسی وین ڈر ڈوسن 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیمبا باووما نے 46 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری بال پر حاصل کیا۔
ریسی وین ڈر ڈوسن نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس وارم اپ میچ میں 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 52 ، محمد رضوان نے 19، بابر اعظم نے 15، جبکہ محمد حفیظ نے 13 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ آصف علی نے 32، شعیب ملک نے 28 جبکہ حسن علی نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں ںے مقررہ چار اوورز میں 52 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

شیئر: