Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی ظفر کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

علی ظفر دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کی تصاویر بھی شیئر کر چکے ہیں (فوٹو: علی ظفر انسٹاگرام)
پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ ملنے کا اعلان علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تو اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزہ حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی اداکار بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔‘

علی ظفر کی جانب سے گولڈن ویزہ سے متعلق اطلاع شیئر کرنے پر متعدد صارفین نے انہیں مبارک باد دی اور اسے خوش آئند قرار دیا۔
علی ظفر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہیں جہاں انہوں نے دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا ہے۔
دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین سے متعلق ایک الگ پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’کالج میں اپنے تھیسس کے عرصے کے مینٹور راشد رانا کے ڈیزائن کردہ پویلین کا منفرد ڈیزائن دیکھنا قابل فخر لمحہ ہے۔‘

متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 میں 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزہ‘ دینے کی منظوری دی تھی۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا تھا کہ ’مطلوبہ قواعدوضوابط پورا کرنے والے افراد کو گولڈن ویزہ جاری کیا جائے گا۔‘
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا تھا کہ ’اس پروگرام کو اس لیے شروع کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔‘

شیئر: