Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

500موبائل چوری کرنیوالا گرفتار

مکہ مکرمہ .... یہاں المنصور پولیس اسٹیشن کے اہل کاروں نے 10لاکھ ریال مالیت سے زیادہ کے موبائل چوری کرنے پر عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا کہ المنصور پولیس اسٹیشن کو ایک کمپنی کے اہلکار نے رپورٹ کرکے شکایت کی تھی کہ اس کی کمپنی کے گودام سے 10لاکھ ریال مالیت کے 500سے زیادہ موبائل سیٹ چوری ہوگئے ہیں۔ فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور اس نے قرائن کی بنیاد پر واردات کرنےوالے تک رسائی حاصل کرلی۔ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ عرب شہری نے اقبال جرم کرکے مسروقہ موبائل چھپائے جانے والی جگہ بھی بتادی۔ تمام مسروقہ موبائل برآمد کرلئے گئے۔

شیئر: