Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان نے کسی شادی میں شرکت نہیں کی: شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے فواہوں کی تردید کی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں لیکن سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ وہاں خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کرنے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کابینہ کے اراکین کے ساتھ اپنی اہلیہ بشریٰ عمران کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے لیے گئے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے انہوں افواہوں کی تردید کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں کسی شادی میں شرکت کی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ مکمل جھوٹ ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جس شادی کی بات کی جا رہی ہے وہ تو وزیراعظم کے سعودی عرب جانے سے پہلے ہی ہوچکی تھی اور اس میں شامل ہونے والے لوگ وزیراعظم کے سعودی عرب جانے سے پہلےہی واپس پاکستان آ چکے تھے۔‘
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے بھی اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا کسی پرائیویٹ تقریب سے کوئی تعلق ہے نہ وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ۔ وفد میں بھی صرف خاتون اول، ماحولیات، خارجہ پالیسی، انرجی سے متعلقہ وزراء شامل ہیں۔‘
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبوی میں ایک پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا ہے۔

شیئر: