پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں شرکت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے سنیچر کو ریاض میں گرین سعودی عرب منصوبے کے پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
وزیراعظم عمران خان کی مکہ آمد، وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیاNode ID: 611841
ریاض پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کیا۔
واضح رہے یہ رواں برس وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دوسرا دورہ ہے۔
مئی میں بھی انہوں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے تھے۔
سعودی عرب نے بھی پیرس ماحولیاتی معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔
امریکہ اور یورپی یونین چاہتے ہیں کہ 2030 تک میتھین کے اخراج کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب عالمی کوشش میں شامل ہو۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے متعلق وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ انیشیٹو میں اپنا نقطہ نظر شیئر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی چیلنجز سے متعلق پاکستان کے تجربے کو بھی اس سمٹ میں شیئر کریں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مارچ 2021 میں گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد قدرتی ماحول اور کرہ ارض کو محفوظ رکھنا ہے۔
’سعودی عرب 2060 تک کاربن کے زیرو اخراج کا ہدف حاصل کرلے گا‘
سنیچر کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے ریاض میں گرین سعودی عرب منصوبے کے پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کیا تھا۔
دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ’ان کا ملک 2060 تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کرلے گا۔‘
شہزادہ محمد بن سلمان گرین سعودی عرب سپریم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ولی عہد نے اپنے افتتاحی خطاب میں گرین سعودی عرب انیشیٹیو کے لیے پہلے پیکج کا اعلان کیا۔
تستهدف المملكة العربية السعودية الوصول للحياد الصفري في عام 2060م من خلال نهج الاقتصاد الدائري الكربوني. pic.twitter.com/yfeQeF0PST
— Saudi Green Initiative (@Gi_Saudi) October 23, 2021