Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب جانوروں پر مشتمل ریاض سفاری کا آغاز کل سے

’سفاری ریاض میں 250 نادر قسم کے پرندے بھی ہوں جن کے ساتھ لوگوں کو سیلفیاں بنوانے کا موقع ملے گا۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض سیزن کے تحت ریاض سفاری کا آغاز کل منگل سے ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض سفاری میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے نادر اور نایاب قسم کے جانور بھی ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریاض سفاری آنے والوں کو خصوصی کاروں اور سیاحتی گائیڈ کے ساتھ 45 منٹ تک مختلف قسم کے جانور دیکھنے کا موقع ملے گا۔‘
’ریاض سفاری میں 250 نادر قسم کے پرندے بھی ہوں جن کے ساتھ لوگوں کو سیلفیاں بنوانے کا بھی موقع ملے گا۔‘
’ریاض سفاری میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بڑا اور معمر درخت ہوگا جس کے سایہ میں لوگوں کو بیٹھنے کا موقع ملے گا۔‘
’سفاری کے دوران آنے والوں کی دلچسپی کے لیے افریقی رقص  اور بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں ہوں گی۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نادر قسم کے جانوروں میں سفید شیر بھی شامل ہے جس کی آنکھیں نیلی ہیں۔‘
 

شیئر: