Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ سے نیوم تک عرب موٹر سائیکل سواروں کی ریلی

ریلی عرب لیگ کی سرپرستی میں ہے جس میں سعودی اور مصری وزارت کھیل کا تعاون ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
عرب لیگ برائے بائک کے تحت عرب یکجہتی کے اظہار کے لیے قاہرہ سے جدہ تک بائیک ریلی کا کل منگل کو آغاز ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریلی عرب لیگ کی سرپرستی میں ہے جس میں سعودی وزارت کھیل اور مصری وزارت کھیل کا تعاون ہے۔
موٹر سائیل سوار نوجوان ریلی کا آغاز قاہرہ سے کریں گے جس کے بعد ان کا رخ غردقہ ہوگا۔
وہاں سے وہ سعودی سرحد میں داخل ہوں گے جہاں وہ پہلے ضبا جائیں گے۔ پھر ینبع اور وہاں سے جدہ آئیں گے اور پھر مکہ مکرمہ جائیں گے۔
واپسی کا سفر مدینہ منورہ سے ہوتا ہوا نیوم تک ہوگا جہاں ریلی کا اختتام ہوگا۔
موٹر سائیکل سواروں میں مصر، سعودی عرب، کویت، سوڈان اور فلسطین کے نوجوان شامل ہیں جو مجموعی طور پر 3400 کلو میٹر کی مسافت طے کریں گے۔

شیئر: