Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دیدی

نجیب اللہ زدران نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 59 رنز سکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی
ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں افغانستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
افغان سپنر مجیب الرحمان نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشد خان نے نو رنز دے کر چار سکاٹش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
افغانستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز سکور کیے۔
شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محد نبی نے ٹاس جیتا اور پہلے اپنے بلے  بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر حضرت اللہ زازئی نے 44 رنز بنائے۔ نجیب اللہ زدران نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 59 رنز سکور کیے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے تین چھکے شامل تھے۔
رحمان اللہ گرباز نے 37 گیندوں پر 46 رنز بنائے جبکہ محمد شہزاد نے 22 رنز سکور کیے۔ کپتان محمد نبی چار گیندوں پر 11 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک واٹ نے چار اوورز میں 23 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی ٹیم میں حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد، رحمان اللہ گرباز، اصغر افغان، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، مجیب الرحمان اور کپتان محمد بنی شامل ہیں۔

شیئر: