Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ، 90 نئے کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 471 ہوگئی ہے ( فوٹو عرب نیوز)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو ررہے ہیں۔ منگل 26 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 90 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 471 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار 721  ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 125 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  33 ہزار 504 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 چلبسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 134 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 44 ہزار 492 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 9 لاکھ 65 ہزار508 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: