Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت میں  745 نئے صنعتی لائسنس کا اجرا

صنعتوں میں لگایا جانے والا سرمایہ 75 ارب ریال کے قریب ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صنعت و معدنیات نے سال رواں 2021 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 745 نئے صنعتی لائسنس جاری کیے ہیں-
 صنعتوں میں لگایا جانے والا سرمایہ 75 ارب ریال کے لگ بھگ ہے- 577 فیکٹریوں نے پیداوار کا آغاز کردیا ہے- 47 ہزار سے زیادہ افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں- ان میں سے  40 فیصد سعودی ہیں- 
العربیہ نیٹ کے مطابق صنعتی معلومات کے قومی مرکزکی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021 تک مملکت میں فیکٹریوں کی مجموعی تعداد 10192 تک پہنچ گئی- ان پر 1.33 ٹریلین ریال کے لگ بھگ سرمایہ لگا ہوا ہے- 

گزشتہ ماہ صنعتی شعبے میں 1120 سعودی ملازمین کو تعینات کیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں وزارت صنعت و معدنیات نے76 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے- ان پر لگائے جانے والے سرمائے کا حجم ایک ارب ریال کے لگ بھگ ہے جبکہ  104 فیکٹریوں نے مذکورہ عرصے کے دوران پیداوار کا آغاز کردیا- ان پر سرمائے کا حجم  51 ارب ریال سے زیادہ کا ہے- 
صنعتی شعبے  نے ستمبر کے مہینے میں 6.203 ملازمتیں فراہم کیں ان میں سے  1120 سعودی ملازم ہیں- 
صنعتی و معدنیاتی معلومات کے قومی مرکز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران نئے صنعتی لائسنسوں میں سے  88 فیصد کا تعلق چھوٹی فیکٹریوں سے ہے- ان میں سے 69 فیصد نے پیداوار شروع کردی-  

شیئر: